بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ نئے مالی سال میں کینسر کے علاج
کے لئے حکومت کی جانب سے مریضوں کو ملنے والے 60 ہزار روپے کی رقم میں اور
اضافہ ہو جائے گا۔مسٹر کمار نے یہاں مہاویر
کینسر انسٹی ٹیوٹ میں ایبڈومین سٹی اسکین مشین کا
اجراکیا اور کہا کہ اس مشین سے پہلے مرحلے میں ہی کینسر کی معلومات حاصل
ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے بہتر علاج کے لئے حکومت پر عزم ہے۔